0
Saturday 19 Apr 2014 16:01

پرویز مشرف کو علاج کے لئے اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

پرویز مشرف کو علاج کے لئے اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو علاج کے لئے اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف پرائیوٹ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کسی بھی وقت کراچی پہنچ سکتے ہیں۔ سابق صدر کی کراچی آمد پر ٹرمنل ون کو طیارے کی لینڈنگ کے لئے احکامات موصول ہوگئے۔ پرویز مشرف کراچی پہنچ کر ڈی ایچ اے میں جنرل ہاؤس میں پرویز مشرف قیام کریں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف کراچی میں نیول اسپتال پی این ایس شفاء میں اپنا علاج کرائیں گے۔ سابق صدر کی کراچی روانگی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ ڈاکٹرز نے بھی سابق صدر کو ہوائی سفر کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف دل کی تکلیف کے باعث 3 ماہ راولپنڈی کے آرمڈ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں زیر علاج رہنے کے بعد چند روز قبل ہی اپنے فارم ہاؤس منتقل ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 374532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش