0
Wednesday 30 Apr 2014 08:31

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں بھارتی جمہوریت کیلئے سوالیہ، انجینئر رشید

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں بھارتی جمہوریت کیلئے سوالیہ، انجینئر رشید
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی صدر اور بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار انجینئر رشید نے سرینگر اور شمالی کشمیر میں وسیع پیمانے پر کی گئی گرفتاریوں کی انتہائی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لوگوں کی آواز دبانے کو جمہوریت کے لئے سوالیہ قرار دیا ہے، انہوں نے اظہارِ افسوس کے ساتھ کہا ہے کہ ایک طرف حکومت ہر شخص کو اپنا نکتۂ نظر رکھنے اور بائیکاٹ کرنے کیلئے آزاد بتاتے نہیں تھکتی ہے تو دوسری جانب وادی بھر میں خوف و ہراس کا ماحول کھڑا کر کے لوگوں کو ہانکا جانے لگا ہے، درگمولہ، ہچہ مرگ، کپوارہ، منزگام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران انجینئر رشید نے کہا ہے کہ یہ بات کتنی افسوسناک ہے کہ ایک طرف لوگوں سے جمہوریت کے استحکام کے لئے ووٹ کی توقع کی جاتی ہے اور دوسری جانب انہی لوگوں کو دبانے کے لئے دھونس دباؤ سے کام لیا جا رہا ہیے، حکومتی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت ہے کہ کئی لیڈروں سمیت 600 نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، انجینئر رشید نے افسوس اور حیرانگی کے ساتھ کہا کہ خو ف و دہشت کے ذریعہ لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے اور انکے حقِ خطاب کو سلب کیا جا رہا ہے جو کہ کسی بھی جمہوری علاقہ میں ناقابلِ برداشت ہے۔ عوامی اتحاد پارٹی کے صدر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات انتخابات کی اعتباریت کو چوٹ پہنچاتے ہیں اور انکی وقعت ہی نہیں رہتی ہے، انہوں نے سوالیہ کے ساتھ کہا کہ اگر انتخابات ہی اس طرح کے خوفناک ماحول میں منعقد ہوں تو پھر وہ لوگ غلط ہی کہاں ہیں کہ جو یہ کہتے ہیں کہ کشمیر ایک خوبصورت جیل ہے کہ جہاں انسانوں کا دم گھٹتا ہے، انہوں نے کہا کہ انکی جماعت ایک منظم پروگرام تشکیل دیکر دھونس دباؤ کے اس ماحول کے خلاف صف آرا ہوگی اور مقدور بھر کوششیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 377759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش