0
Saturday 10 May 2014 19:43

18 مئی کو اسکردو میں تاریخی اور انقلاب آفرین اجتماع ہوگا، آغا علی رضوی

18 مئی کو اسکردو میں تاریخی اور انقلاب آفرین اجتماع ہوگا، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  بلتستان  ڈویژن کے زیراہتمام 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’’بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس‘‘ کی تیاریوں  کے سلسلے میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں  جوانوں  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی تیاریوں  کا جائزہ لیا گیا اور امور کو منظم انداز سے سرانجام دینے کے لئے کمیٹیاں  بنائی گئیں۔  اس موقع پر جوانوں  سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ یہ عظیم الشان کانفرنس جہاں  رواداری، وحدت، بھائی چارے اور امن و محبت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی، وہاں  یہ کانفرنس شہداء ملت و شہداء پاکستان سے تجدید عہد کرنے، سیاسی و معاشی مجرمین کا گھیرا تنگ کرنے، ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے اور گلگت  بلتستان کی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے نکتہ آغاز ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ انشاءاللہ یہ عظیم الشان اجتماع فکرساز اور انقلاب آفرین اجتماع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 381265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش