0
Monday 2 Jun 2014 21:39

بھارت، بدایوں ریپ کا واقعہ خوفناک تھا، اقوامِ متحدہ

بھارت، بدایوں ریپ کا واقعہ خوفناک تھا، اقوامِ متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے بھارتی ریاست اترپردیش کے بدایوں ضلع میں دو بہنوں کے ریپ اور پھر قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ کہا ہے، اقوام متحدہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کے قانون کے تحت تمام شہریوں کی حفاظت ہونی چاہیے، بھارت میں اقوام متحدہ کی ریزيڈنٹ كوآرڈنیٹر لیز گرینڈ نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کے رشتے داروں اور ’’نچلی ذات‘‘ کی ان تمام خواتین اور لڑکیوں کو انصاف ملنا چاہیے جو بھارت میں جنسی زیادتی اور ریپ کی شکار ہوتی ہیں کیونکہ خواتین کے خلاف تشدد صرف خواتین کا مسئلہ نہیں ہے، یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، انہوں نے کہا یہ بھی کہا کہ ’’دہلی میں دسمبر 2012ء کو ایک لڑکی کے اجتماعی ریپ اور قتل کے بعد کئی تبدیلیاں اور اقدامات کئے گئے اور جسٹس ورما کمیٹی کی تاریخی رپورٹ آئی، لیکن قانون بنانا مسئلے کے حل کا صرف ایک حصہ ہے، اس کا سختی سے اطلاق ہونا بھی اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے، اس کے علاوہ سوچ میں تبدیلی بھی اتنی ہی اہم ہے۔

یاد رہے گذشتہ بدھ کو اترپردیش کے بدایوں ضلعے میں پسماندہ طبقے کی دو لڑکیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی پائی گئی تھی، دونوں لڑکیاں رشتے میں بہنیں تھیں اور ان کا عصمت دری کی گئی تھی، پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں گذشتہ منگل کو ضلعی ہیڈکوارٹر سے 42 کلومیٹر دور كٹرا شہادت گنج گاؤں سے غائب ہوئی تھی، ان میں سے ایک کی عمر 14 سال اور دوسری کی عمر 16 سال تھی، بدایوں کے سینیئر پولیس اہلکار اتل سکسینہ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوئی ہے اور اس میں موت کا سبب پھانسی بتایا گیا ہے، اس واردات میں پولیس کو جن پانچ لوگوں کی تلاش تھی، ان سب کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گذشتہ اتوار کو گرفتار کیے گئے پانچ افراد میں سے دو نے اقبالِ جرم کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 388584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش