0
Wednesday 6 Oct 2010 15:41

امریکی جنگ تیسرے اسلامی ملک پاکستان تک پھیل گئی،رپورٹ

امریکی جنگ تیسرے اسلامی ملک پاکستان تک پھیل گئی،رپورٹ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-پاکستان میں ڈرونز حملوں میں تیزی امریکی صدر اوباما کا انتخابی نعرے کی تکمیل کی طرف قدم ہے۔امریکا اب تیسرے اسلامی ملک میں اپنی جنگ کو وسیع کر چکا ہے،جس کے خطرناک نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ مکمل جنگ کی جائے یا سویلین حکومت کے خاتمے کے اسباب کی مدد کی جائے۔امریکی اخبار"نیویارک پوسٹ"میں ایک نئی جنگ کی تیاری کے موضوع پر شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکا م رہے تو بہت زیادہ نقصان اٹھائیں گے۔لیکن ان وعدوں میں ایک اب پوری توجہ کا حامل ہے کہ انہوں نے 2008ء میں عہد کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کا افغانستان اور پاکستان تک پیچھا کریں گے اور وہاں سے نکال لائیں گے۔
ڈرامائی انداز میں ڈرونز حملوں میں تیزی اور پاکستان کے ان علاقوں میں سی آئی اے اور اسپیشل فورسز کی کارروائیاں جہاں حکومت نہیں ہے،وہاں ان دہشت گردوں کے خاتمے کا مقصد ہے۔اخبار کے مطابق ان علاقوں سے آنیوالی تازہ ترین جنگی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپریشن میں چند بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔حال ہی میں شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے اور 8 جرمن لوگوں کی ہلاکت سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جنگ اب تیسرے اسلامی ملک پاکستان تک پھیلا دی گئی ہے،جہاں امریکی مخالف جذبات اور تشدد بہت زیادہ ہے۔اس جنگ میں توسیع خطرناک صورت حال اختیار کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 39393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش