0
Tuesday 8 Jul 2014 17:02

آپریشن ضرب عضب، نقل مکانی کی آڑ میں دہشت گرد دوسرے شہروں کا رخ کررہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

آپریشن ضرب عضب، نقل مکانی کی آڑ میں دہشت گرد دوسرے شہروں کا رخ کررہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے، نقل مکانی کی آڑ میں دہشت گرد دوسرے شہروں کا رخ کررہے ہیں اور کالعدم تنظیمیں انہیں تحفظ فراہم کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر افراد کی آڑ میں دوسرے شہر جانے والے دہشتگردوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں، کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں پر مکمل پابندی عائد کی جائے، دہشت گردوں کیلئے پاک سر زمین پر کوئی گنجائش نہیں، عوام گلی محلوں اور کوچوں میں مشکوک افراد پر گہری نظر رکھیں، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور دہشت گری کو ختم کرنے کیلئے ہر محب وطن کو کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت کے ساتھ شہریوں کو بھی دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 398113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش