0
Sunday 13 Jul 2014 13:37

شمالی وزیرستان، جیٹ طیاروں کی بمباری سے کئی شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان، جیٹ طیاروں کی بمباری سے کئی شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
اسلام ٹائمز۔ میر علی بازار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے کئی شدت پسند ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی بازار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر جیٹ طیاروں کی مدد سے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ جس کے نتیجے میں کئی عسکریت پسندوں ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تا حال اس کارروائی کے بارے میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 399183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش