0
Wednesday 30 Jul 2014 20:59

نریندر مودی کے ’’زعفرانی انقلاب‘‘ میں امریکہ ان کے ساتھ ہے، جان کیری

نریندر مودی کے ’’زعفرانی انقلاب‘‘ میں امریکہ ان کے ساتھ ہے، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ بدھ کو امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی حکومت کے ترقی کے ایجنڈے میں امریکہ ان کا بھرپور ساتھ دے گا، بھارت اور امریکہ کے قدرے ٹھنڈے پڑے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں تیزی لانے کی بات کرتے ہوئے جان کیری نے کہا ہے کہ یہ دونوں ملکوں کے مستقبل کو ایک راستے پر لانے کا موقعہ ہے، جان کیری نے یہ بیان نئی دہلی روانی ہوتے ہوئے واشنگٹن میں دیا تھا، بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر کرنے کی بات کی لیکن ساتھ ہی یہ نریندر مودی کی طرف گرم جوشی سے ہاتھ بڑھانے کی ایک پر زور کوشش بھی کی، جان کیری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک ایسے مقام تک لے جانے کی بات کی ہے جہاں دونوں ہی صحیح معنوں میں ایک دوسرے کے شریک کار بن سکیں، جان کیری کا کہنا ہے کہ بھارت کی معاشی ترقی خطے کے لیے بھی اچھی خبر ہے اور اس معاملے پر ان کی پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بھی بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت میں اضافہ دونوں ہی ملکوں کے فائدے میں ہے، جان کیری نے بھارتی وزیراعظم کی ہر کوشش میں ساتھ دینے کی بات بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ’’مودی نے زعفرانی انقلاب کی بات کی ہے، اور زعفرانی رنگ توانائی کا رنگ ہے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ انقلاب صاف ستھری توانائی کے ذریعے آنا چاہیے اور امریکہ اس معاملے پر مکمل طور سے بھارت کے ساتھ چلنے کو تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 402233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش