0
Wednesday 13 Aug 2014 14:44

فریقین بیٹھ کر بات چیت کریں، اللہ نہ کرے لانگ مارچ کے بعد ڈبل مارچ ہوجائے، سراج الحق

فریقین بیٹھ کر بات چیت کریں، اللہ نہ کرے لانگ مارچ کے بعد ڈبل مارچ ہوجائے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد خدا نہ کرے ڈبل مارچ ہو اور سب گھر چلے جائیں۔ ایسا ہوا تو امیر کو کچھ نہیں ہوگا، غریبوں کا حال مزید برا ہوجائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے عزت کا راستہ ہے کہ لانگ مارچ کو جانے دیں، حکومت عمران خان کے ساتھ ملکر روٹ طے کرلے۔ سراج الحق نے کہا کہ آئین، قانون اور جمہوریت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، حکومت سے لانگ مارچ کو سہولتیں فراہم کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب سے ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود قریشی اور عارف علوی منصورہ آئے تھے، ان سے بھی بات ہوئی۔ کیا اچھا ہوتا 14 اگست کو تمام سیاسی رہنما اسلام آباد میں قومی پرچم تلے اکٹھے ہوتے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فریقین بیٹھ کر بات چیت کریں، اللہ نہ کرے لانگ مارچ کے بعد ڈبل مارچ ہوجائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خود الیکشن کمیشن کا اعتراف ہے کہ سندھ میں شفاف الیکشن کے قابل نہیں ہوسکے۔ سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی گذشتہ روز کی تقریر بہت اچھی تھی، حکومت کے پاس دینے کے لیے اب بھی بہت کچھ ہے، جو وزارت عظمٰی کی کرسی پر ہے اسی سے قوم اور سیاسی رہنما مطالبے کریں گے، قوم اگر پریشان ہے تو حکومت سے ہی مطالبہ کریگی۔
خبر کا کوڈ : 404577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش