0
Tuesday 19 Aug 2014 16:53

شمالی وزیرستان کے 1 لاکھ سے زائد متاثرین کے شناختی کارڈز بلاک ہیں، شیر آدم وزیر

شمالی وزیرستان کے 1 لاکھ سے زائد متاثرین کے شناختی کارڈز بلاک ہیں، شیر آدم وزیر
اسلام ٹائمز۔ صدر شمالی وزیرستان متاثرین ماسٹر شیر آدم وزیر نے کہا ہے کہ متاثرین شمالی وزیرستان کے ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈ بلاک ہونیکی وجہ سے متاثرین امدادسے محروم ہیں۔ 45 فیصد متاثرین آج بھی رجسٹریشن سے محروم ہیں۔ دوہرے پتے کے شناختی کارڈ رکھنے والے متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں اور کرائے کے مکانوں میں رہنے والے متاثرین کے بجلی کے بلز معاف کئے جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر ڈیرہ پریس کلب محمد رمضان سیماب کے علاوہ بڑی تعداد میں متاثرین شمالی وزیرستان موجود تھے۔ ماسٹر شیر آدم وزیر نے کہا کہ متاثرین شمالی وزیرستان نے ان کی قیادت پر اعتماد کیا ہے۔ متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے شمالی وزیرستان کے تمام اقوام سے ایک ایک نمائندہ چوبیس رکنی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک لاکھ سے زائد متاثرین شمالی وزیرستان کے شناختی کارڈ بلاک ہیں، جسکی وجہ سے وہ امداد سے محروم ہیں۔ ان شناختی کارڈ کو فوری طور پر اوپن کیا جائے تاکہ ان کی امداد بحال ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ میر علی اور میرانشاہ کے سوا دیگر علاقوں کے 45 فیصد متاثرین شمالی وزیرستان رجسٹریشن سے محروم ہیں۔ دوہرے پتے کے شناختی کارڈ رکھنے والے متاثرین کی رجسٹریشن کامسئلہ حل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ انکی نقل مکانی امن کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انکی بدولت انکے مسائل کم ہوئے ہیں۔ صحت کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جو متاثرین مختلف شہروں میں کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں، ان کے بجلی بلز معاف کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنوں میں موبائل سمزکے ذریعے متاثرین کورقم کی ادائیگی کاسلسلہ جاری ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل سمزکے ذریعے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی، اس مسئلے کوبھی حل کیاجائے۔
خبر کا کوڈ : 405615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش