0
Sunday 31 Aug 2014 09:29
پنجاب پولیس نے بربریت کی انتہاء کر دی

اسلام آباد جھڑپوں میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے

میڈیا نمائندگان پر بدترین تشدد، ریاست کا چوتھا ستون گرا دیا گیا
اسلام آباد جھڑپوں میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ رات پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تحریک منہاج القرآن کے رہنما قاضی فیص الاسلام کے مطابق اب تک 15 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب پولیس کی جانب مظاہرین پر اسٹریٹ فائر کئے جا رہے ہیں، لاٹھیوں اور پتھروں سے لیس پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان بھی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب مظاہرین کو روکنے کے لیے شدید شیلنگ کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں رات سے جاری جھڑپوں کے بعد صبح بھی حالات کشیدہ ہیں، جبکہ شہر پیٹرول پمپ بند ہونے سے شہریوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینکڑوں مظاہرین کو پولیس گرفتار کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 407496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش