0
Sunday 14 Sep 2014 18:15

دھرنوں نے کرپٹ مافیا پر زمین تنگ کرنیکے ساتھ قوم کے ضمیر کو جگا دیا ہے، حامد رضا

دھرنوں نے کرپٹ مافیا پر زمین تنگ کرنیکے ساتھ قوم کے ضمیر کو جگا دیا ہے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ اپنے آئینی مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاسی فرعون جانتے ہیں کہ انقلاب آ گیا تو ان کی مفاداتی دکانیں بند ہو جائیں گی۔ نہتے اور پرامن لوگوں پر گولیاں چلانا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ ظالمانہ نظام کے ماتھے پر جمہوریت لکھ کر قوم سے فراڈ کیا جا رہا ہے۔ دھرنوں نے کرپٹ مافیا پر زمین تنگ کر دی ہے اور قوم کے ضمیر کو جگا دیا ہے۔ وزیراعظم پانی چھوڑنے پر بھارت سے احتجاج کیوں نہیں کرتے۔ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے دھاندلی زدہ حکومت کو سہارا دے رہی ہیں۔ امریکہ افغانستان میں اپنے مفادات کی تکمیل میں پاک فوج کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔ امریکہ پر انحصار ختم اور خطے میں بھارتی بالادستی کا راستہ روکنا ہو گا۔ بجلی کے تازہ بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سنی اتحاد کونسل پنجاب کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مفتی محمد سعید رضوی، ملک بخش الٰہی، میاں فہیم اختر، چوہدری طارق طفیل، قاری محمد امین رضوی، مفتی محمد رمضان جامی و دیگر بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ محمد حامد رضا نے مزید کہا کہ پورا ملک گو نواز گو کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ پارلیمنٹ مفاداتی کلب بن چکی ہے۔ عوام باشعور ہو چکی اب داؤ پیچ سے کام نہیں چلے گا۔ ایک شخصیت سے منسوب مسلم لیگ نون کا نام ہی غیرجمہوری ہے۔ مسلم لیگ نون پاک فوج سے ماضی کے بدلے چکانا چاہتی ہے۔ پاک فوج ملک کے مفاد میں عالمی قوتوں سے نبرد آزما ہے۔ شہباز شریف ملک کے منتخب صدر کے خلاف جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں وہ قوم کو یاد ہے۔ دھرنے کو غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حکمران اقتدار میں نہ ہوں تو انہیں پاکستان کھانے کو دوڑتا ہے اور اقتدار میں ہوں تو یہ پاکستان کو کھانے کے لیے دوڑتے ہیں۔ حکمران سیلاب زدگان کے لیے نمائشی اقدامات کی بجائے ٹھوس عملی اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 409689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش