0
Friday 3 Oct 2014 18:02

پشاور، مسافر کوچ دھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج

پشاور، مسافر کوچ دھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج
اسلام ٹائمز۔ پشاور مسافر کوچ میں دھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شرپسند مسافر کے روپ میں گاڑی میں سوار ہوا، جس کی عمر 25سے 27 سال کے درمیان تھی۔ پشاورکے بازید خیل اسٹاپ پرمسافر کوچ دھماکے کا مقدمہ ڈرائیور شاہد رحمان کی مدعیت میں نامعلوم شرپسندوں کےخلاف محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شرپسند مسافر کے بھیس میں پارہ چنار جانے والی گاڑی میں کوہاٹ اڈا کے قریب سے سوار ہوا۔ مسافر نے اضافی سیٹیں بک کرائیں اور ڈرائیور کو بازید خیل اسٹاپ پررکنے کو کہا۔ جس کے بعد مسافرخواتین مسافر کو لانے کا بہانہ بنا کر جونہی گاڑی سے اتر کر روانہ ہوا، کچھ دیر بعد دھماکہ ہوگیا۔ شرپسند کی عمر 25 سے 27 سال کے درمیان تھی۔ ڈرائیور اور دیگر زخمی عینی شاہدین کے بیانات سے خاکہ تیار کیا جارہاہے۔ دھماکہ میں سات مسافر جاں بحق اور چار زخمی ہوئے، چار لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی
خبر کا کوڈ : 413015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش