0
Friday 14 Nov 2014 11:52

اسرائیل مذہبی جنگ چھیڑ رہا ہے، محمود عباس

اسرائیل مذہبی جنگ چھیڑ رہا ہے، محمود عباس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کو ایک مذہبی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے، مغربی کنارے میں محمود عباس نے ہزاروں حامیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے مشترکہ مذہبی مقام پر یہودی عبادت گزاروں کے مسلسل دوروں کی وجہ سے جھڑپیں ہو رہی ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر فسادات کا خدشہ پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل یروشلم میں واقع اس مقدس مقام کی تقسیم چاہتا ہے، اسرائیلی رہنماء اگر یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ الاقصیٰ مسجد کو ویسے ہی تقسیم کر دینگے جیسا انہوں نے مسجد ابراہیم کیساتھ کیا تو وہ شدید غلطی پر ہیں۔ محمود عباس کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے محمود عباس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ معاملات کو بدترین حالت کی جانب لے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش