0
Tuesday 30 Dec 2014 23:10

فوجی عدالتیں صرف دہشتگردی کے کیسوں سے نمٹنے کیلئے قائم کی جائیں گی، پرویز رشید

فوجی عدالتیں صرف دہشتگردی کے کیسوں سے نمٹنے کیلئے قائم کی جائیں گی، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں صرف دہشت گردی کے کیسوں سے نمٹنے کے لیے قائم کی جائیں گی اور ان کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ یورپین پارلیمنٹ کے نمائندے سے ملاقات وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع پاکستان کے مستقبل کے لئے بڑا نقصان ہے، قوم مشترکہ کوششوں سے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک میں سزائے موت پر پابندی عائد نہیں اور پاکستان میں صرف دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں سزائیں دی جا رہی ہیں، جبکہ حکومت انسانی حقوق کے احترام کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کرے گی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتیں دہشت گردوں سے نمٹنے اور ان کے کیس چلانے کے لئے قائم کی جائیں گے اور ہم ان کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، مجرموں کو ثبوت کی بنیاد پر دفاع کا موقع دیا جائے گا، جبکہ ماورائے عدالت سزائے موت کے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 429320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش