0
Friday 23 Jan 2015 17:55

تھر میں آنے والی امدادی گندم وڈیروں کے گوداموں کی زینت بن گئی

تھر میں آنے والی امدادی گندم وڈیروں کے گوداموں کی زینت بن گئی
اسلام ٹائمز۔ تھر میں آئے روز جہاں بچے بھوک، افلاس سے سسک سسک کر موت کا شکار بن رہے ہیں، وہاں پر سندھ حکومت کی جانب سے امدادی گندم وڈیروں کی بھینٹ چڑھ گئی۔ گاؤں تڑ احمد میں چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی گندم کی 166 بوریاں گزشتہ 20 روز سے سیل کرنے پر اسکول کے کمروں کی زینت بن گئی، گاؤں کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ، تھرپارکر میں جہاں بھوک اور پیاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ہر روز ننھے پھول سسک سسک کر موت کی نظر ہو رہے ہیں۔ سندھ حکومت کی امدادی گندم بھی متاثر غریب خاندانوں میں تقسیم ہونے کی بجائے مقامی وڈیروں اور جیالوں کی بھینٹ چڑھ گئی۔ گاؤں تڑ احمد کے مکینوں کو مفت فراہم کی جانے والی گندم پر مقامی وڈیرے نے اپنا قبضہ جما لیا، گندم کی 166 بوریاں مقامی وڈیرے نے پرائمری اسکول میں چھپا رکھی جس کے باعث اسکول کی عمارت بند ہونے سے متاثرہ گاؤں کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہونے لگی ہے۔
خبر کا کوڈ : 434577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش