0
Wednesday 5 Jan 2011 21:14

او آئی سی شیعہ سنی خلیج ختم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، سیکرٹری جنرل اکمل الدین

او آئی سی شیعہ سنی خلیج ختم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، سیکرٹری جنرل اکمل الدین
او آئی سی شیعہ سنی خلیج ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، سیکرٹری جنرل اکمل الدین
جدہ:اسلام ٹائمز-اسلامی تنظیم کانفرنس او آئی سی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو نے کہا ہے کہ او آئی سی شیعہ سنی مسلک کے درمیان خلیج کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی مسلم امہ کی آواز بن چکی ہے اور امہ کے درمیان تعاون اور استحکام کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے عراق میں شیعہ اور سنی رہنماﺅں کو فرقہ واریت کی لہر کے خاتمے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکة المکرمہ میں 2005ء میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس کے موقع پر دس سالہ الیکشن پروگرام تشکیل دیا گیا تھا۔ او آئی سی عالمی سیاست میں ایک بنیاد کردار کے طور پر ابھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ تمام مسالک اور مذاہب کے پیروکاروں کےساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے اور یہ او آئی سی کی تاریخ کا پہلا اور تاریخی قدم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2006ء میں عراق میں شیعہ اور سنی رہنماﺅں کو اس وقت ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جب فرقہ واریت کا تشدد عروج پر تھا، ہم نے ایک دس نکاتی ایجنڈے پر دستخط کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی تصادم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 49307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش