0
Wednesday 2 Feb 2011 16:25

بہاولپور،کالعدم جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک جعفریہ کا کارکن رانا گلفام رضا شہید،آئی ایس او کی احتجاجی ریلی

بہاولپور،کالعدم جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک جعفریہ کا کارکن رانا گلفام رضا شہید،آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
بہاولپور:اسلام ٹائمز۔کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک جعفریہ کا زخمی ہونے والا کارکن شہید ہو گیا۔چک نمبر 56 ڈی بی کا رہائشی رانا گلفام رضا اپنی بیٹی کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ رحمان ٹاﺅن یزمان کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں رانا گلفام رضا شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ مقتول کے ورثاء نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ رانا گلفام اپنے علاقہ میں مجلس عزا کا انعقاد بھی کرتے تھے جبکہ علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے شدید مذہبی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مبینہ دہشت گردوں نے اس سے پہلے کالعدم مذہبی جماعت سپاہ صحابہ کے کارکنوں وقاص احمد ولد شیر محمد وڑائچ اور محمد افضل ولد محمدالیاس گورایہ وغیرہ نے چک نمبر56ڈی بی کے رہائشی شیعہ افراد کو دھمکیاں دی تھیں کہ وہ چک کو چھوڑ جائیں یا پھر اپنا عقیدہ چھوڑ کر ان دہشت گردوں کا عقیدہ قبول کر لیں۔ انکار پر ملزماں نے ان کے گھروں پر دھاوا بول دیا تھا اور خواتین پر تشدد کرتے ہوئے گھروں کا سامان باہر پھینک دیا۔ اس کے بعد مقامی معززین نے معاملہ حل کروا دیا،مگر گزشتہ روز ملزموں نے شیعہ رہنما رانا گلفام پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا۔
بہاول پور میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
ادھر قائد اعظم میڈیکل کالج کے باہر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے شہید رانا گلفام رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ مظاہرین نے رانا گلفام رضا کا قاتل کالعدم مذہبی جماعت کے کارکن افضال عرف فضلی نامی شخص کو ٹھہرایا اور اعلان کیا کہ اگر تین فروری تک ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو بہاول پور میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ قتل مذہبی دہشت گردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 52946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش