0
Sunday 3 Apr 2011 09:45

بینظیر قتل کیس، برطانیہ پرویز مشرف کو حوالے نہیں کر رہا، ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت طلب

بینظیر قتل کیس، برطانیہ پرویز مشرف کو حوالے نہیں کر رہا، ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت طلب
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو  پر خودکش حملہ اور قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جو ائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو مطلوب، سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان کے حو الے کر نے سے انکار کر دیا جبکہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا ٹرائل کرنے والی ا نسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آ ئند ہ سماعت 9 اپریل کو ڈائریکٹر ایف آ ئی اے و جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو طلب کر لیا۔ ہفتہ کو ایف آ ئی اے نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی برٹش ہوم ڈیپارٹمنٹ کی تحریری رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے مابین ملزمان کی حوالگی کے بار ے میں کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے جس کے باعث پرویز مشرف کے وارنٹ گر فتاری پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا، چیف پر اسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے جاری کردہ وارنٹ گر فتاری وزارت خارجہ کے توسط سے برٹش ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجو ائے گئے تھے، سابق صدر پرویز مشرف کا مستقل ایڈریس لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا تھا اور وارنٹ گرفتاری بھی ا سی ایڈریس پر بجھوائے گئے تھے جس پر عدالت نے آ ئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے و جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو طلب کر لیا۔
در یں اثناء میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے چیف پراسیکیوٹر چو ہدری ذوالفقار اور محمد اظہر چوہدی نے کہا کہ تھانہ سٹی میں درج اس مقدمہ کا مدعی انسپکٹر کاشف ریاض بیرون ملک فرار ہو نے کی کوشش کر رہا ہے۔ کاشف ریاض کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے بھی پنجا ب پولیس نے ریکمنڈ کیا ہے جس پر ہم نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کا اس کیس میں مرکز ی کردار ہے اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں انٹرپو ل کی مد د حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں تاخیر کا تمام تر فائدہ ملزمان کو ہو رہا ہے، لگتا یو ں ہے کہ فارن آ فس میں پرویز مشرف کا کوئی ہمدرد موجود ہے۔ اگر پرویز مشرف دانستہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عدالت کو اختیار ہے کہ سابق صدر کو اشتہاری قرار دینے کیلئے ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کی د فعہ 87 کے تحت کارروائی کے بعد انہیں اشتہاری قرار دے اور ان کی پاکستا ن میں موجو د جائداد ضبط کرے تا ہم اس عمل میں وقت لگے گا۔ اس کیس میں گرفتار سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاﺅن خرم شہزاد کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان کی جا نب سے لاہو ر ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی آئندہ سماعت تک موخر کر دی۔
خبر کا کوڈ : 62783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش