0
Friday 27 May 2011 22:37

امریکہ کی جارحانہ جنگی پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا بدامنی اور عدم تحفظ کی لپیٹ میں ہے، سراج الحق

امریکہ کی جارحانہ جنگی پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا بدامنی اور عدم تحفظ کی لپیٹ میں ہے، سراج الحق
پشاور:اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سابق سینئر وزیر صوبہ خیبر پختونخوا سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ کی جارحانہ جنگی پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا بدامنی اور عدم تحفظ کی لپیٹ میں ہے۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اُمت مسلمہ کے بارے میں اپنی دوغلی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور امت مسلمہ سے مذاکرات اور ڈائیلاگ کا آغاز کرے۔ کیونکہ جنگ و جدل کے ذریعے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیجیدہ ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ملائشیا پہانگ میں طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یاد رہے کہ سراج الحق ملائشیا کے 15 روزہ دورے پر گزشتہ روز کولالمپور پہنچے ہیں اور اپنے دورے کے دوران وہ کم و بیش 9 صوبوں میں اجتماعات سے اور استقبالیوں سے خطاب کرینگے۔ اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں غربت اور معاشی مسائل میں اضافہ کی وجہ امریکہ کی استعماری اور جارحانہ جنگی پالیسی ہے۔ ملائشیا کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملائشیا میں ترقی و خوشحالی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ملائشیا کے تجربات سے فائدہ اُٹھائے اور اُن کی پالیسیوں سے استفادہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 74968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش