0
Saturday 9 Jul 2011 00:10

شاہ محمود قریشی کیخلاف پیپلزپارٹی پنجاب سرگرم، سابق وزیر خارجہ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے، راجہ ریاض

شاہ محمود قریشی کیخلاف پیپلزپارٹی پنجاب سرگرم، سابق وزیر خارجہ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے، راجہ ریاض
لاہور:اسلام ٹائمز۔ نواز شریف سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو ہضم نہیں ہو رہی اور پنجاب کے عہدیداروں نے آج وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کر کے سابق وزیر خارجہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ بننے سے قبل شاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر بھی تھے، لیکن آج ان کے پرانے ساتھی ان کی سرگرمیوں سے ناراض ہو کر شکایت کے لیے وزیراعظم کے پاس جا پہنچے۔ وفد میں راجہ ریاض اور شوکت بسرا سمیت دیگر اہم سیاسی رہنما بھی شامل تھے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداروں نے وزیراعظم گیلانی سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 83786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش