0
Thursday 27 Feb 2020 23:48

پاراچنار کے مختلف علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ

پاراچنار کے مختلف علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ آج ضلع کرم پاراچنار کے مختلف علاقوں پر ٹڈی دل کے فصلوں پر حملہ کردیا، جس کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان کا خطرہ ہے۔ آج اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کے خصوصی ہدایات پر نورکی اور آس پاس کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے خلاف مہم جاری رہی۔ اس سارے مہم میں ڈی انتظامیہ اور محکمہ ایگریکلچر، ٹی ایم او انسپکٹر عاشق اور دیگر محکموں نے حصہ لیا اور کئی گهنٹوں تک اہلکار درختوں پر بیٹھے ٹڈی دل پر اسپرے کرتے رہے۔ اس موقع پر سرکاری اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ضلع کرم میں ٹڈی دل کے خلاف مہم جاری و ساری رہے گی اور اس ساری مہم کے دوران ڈیریکٹر ایگریکلچر، تحصیلدار محال ساز محمد، ڈی سی فوکل پرسن سٹی انچارج سید عاشق حسین بهی موجود رہے۔
خبر کا کوڈ : 847243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش