0
Saturday 23 Jul 2011 15:12

اورکزئی،فورسز کیساتھ جھڑپ 6 جنگجو ہلاک، لنڈی کوتل،حمزہ بابا کے مزار پر راکٹ حملہ

اورکزئی،فورسز کیساتھ جھڑپ 6 جنگجو ہلاک، لنڈی کوتل،حمزہ بابا کے مزار پر راکٹ حملہ
کلایا،پاراچنار،باڑہ:اسلام ٹائمز۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کو اپر اورکزئی میں عسکریت پسندوں نے ڈبوری چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پاراچنار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب اپر کرم ایجنسی کے پہاڑی علاقوں تنگی اور نری سے مسلح شرپسندوں نے گاؤں پیواڑ کے علاقے قائد آباد میں شادی کی تقریب کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، وقفے وقفے سے پانچ میزائل فائر کئے گئے اور میزائل زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے، جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ خوش قسمتی سے میزائل شادی کی تقریب سے دور جا گرے، جس کے نتیجے میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب اپر کرم کے علاقے شرم خیل گاؤں کے قریب نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بارہ سالہ بچہ حیدر ولد محبوب سکنہ پیواڑ غنڈے خیل ایک ٹانگ سے محروم ہو کر شدید زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب جمعہ کو خیبر ایجنسی میں تھل باڑہ کے علاقے شین کمر میں شدت پسندوں نے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی۔ ذرائع کے مطابق لاش کے قریب سے شدت پسندوں کی جانب سے لکھا گیا ایک خط بھی ملا ہے جس میں لکھا تھا کہ جاسوسی کرنے والوں کا یہی انجام ہو گا۔ اسی طرح باڑہ کے علاقے حاجی پھلادان لکی میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔ علاوہ ازیں شب لنڈی کوتل میں امیر حمزہ خان شنواری کمپلیکس کے باہر دو بم دھماکوں کے باعث کمپلیکس کی بیرونی دیوار گر گئی۔ تاہم امیر حمزہ خان شنواری کا مزار اور ملحقہ لائبریری محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شر پسندوں نے دھماکہ خیز مواد بیرونی دیوار کے باہر نصب کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 86773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش