0
Saturday 15 Aug 2020 00:13

پشاور بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی

پشاور بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں عوام نے بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن افتتاح کے ایک ہی دن بعد عوام بی آر ٹی روٹ پر چڑھ دوڑے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کس طرح سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگا رہے ہیں اور سیکیورٹی اہلکار بے بس، مار کھاتے رہے، عوام نے اہلکار کی وردی بھی پھاڑ دی۔ علاوہ ازیں گاڑیوں کی سیٹوں کو نقصان پہنچانے اور ٹکٹ مشن کو بھی توڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش