1
Thursday 17 Sep 2020 23:30

مری، تریٹ سیداں میں تکفیری قافلے کی نعرہ بازی، اہل تشیع کا سخت احتجاج، روڈ بلاک

مری، تریٹ سیداں میں تکفیری قافلے کی نعرہ بازی، اہل تشیع کا سخت احتجاج، روڈ بلاک
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تکفیری گروہوں کی جانب سے ہونیوالے مارچ میں مری کی طرف سے شرکت کیلئے آنے والے قافلے نے تریٹ سیداں مری میں اہل تشیع کی آبادی سے گزرتے ہوئے نفرت پہ مبنی نعرے لگائے۔ جس سے پورے علاقے میں اشتعال پیدا ہوگیا۔ بعد ازاں اسلام آباد میں ہونیوالے مارچ سے واپسی پر دوبارہ اسی تکفیری ٹولے کے افراد نے نفرت آمیز نعرے لگائے، جس پر مقامی افراد نے انہیں روکا، تکفیریوں میں سے دو افراد نے فائرنگ کی، جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی، ان میں سے ایک شرپسند فرار ہوگیا اور دوسرے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس وقت پورے علاقے میں فضا کشیدہ ہے، روڈ بلاک ہے اور شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ اہل تشیع کا مطالبہ ہے کہ تکفیری شرپسندوں کو لگام ڈالی جائے۔ واضح رہے کہ مقامی اہل سنت افراد بھی اہل تشیع کیساتھ تکفیریوں کیخلاف احتجاج میں شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش