0
Saturday 16 Jan 2021 22:35

براڈ شیٹ پر پی ڈی ایم اور حکومت کامیاب لیکن 22 کروڑ عوام ناکام ہوگئے، سراج الحق

براڈ شیٹ پر پی ڈی ایم اور حکومت کامیاب لیکن 22 کروڑ عوام ناکام ہوگئے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پہلے تربیتی سیشن سے پشتو زبان میں خطاب کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وہ حکومت پر پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کیس پر عوام کو بتایا جائے یہ کیا ہے؟، براڈ شیٹ پر پی ڈی ایم اور حکومت کامیاب لیکن 22 کروڑ عوام ناکام ہوگئے۔ سراج الحق نے پی آئی اے کو بدنام کرنے کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی اور کہا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے جہاز کا پکڑا جانا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ڈر کے مارے اب لوگ پی آئی اے کے جہاز میں نہیں بیٹھتے کہ کہیں انہیں اتار ہی نہ لیا جائے۔ مہنگائی پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والے اداروں پر حکومت کا کنٹرول ختم ہوچکا، وزیراعظم خوشحالی کی تعریف کریں کہ خوشحالی کس کو کہتے ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی 40 اقسام کے ٹیکسز دیتا ہے، پاکستان دنیا میں تماشا بن گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 910601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش