0
Sunday 14 Aug 2011 12:41

حکومت،فوج اور قوم ملکر پاکستان کو مضبوط اور خود کفیل ملک بنائیں گے، صدر زرداری

حکومت،فوج اور قوم ملکر پاکستان کو مضبوط  اور خود کفیل ملک بنائیں گے، صدر زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 65 یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ، حکومت، فوج اور پوری قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایک مضبوط اور خود کفیل ملک بنائیں گے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بحیثیت قوم اور ملک ایک طویل سفر طے کیا ہے جس کے بعد ہم یہاں تک پہنچے۔ ابھی 65 سالہ سفر میں یہ شروعات ہیں کسی ملک کی تاریخ بنانے کیلئے 65 سال کا عرصہ اہمیت نہیں رکھتا۔ اگر ہماری سمت درست ہو تو ہم اصل مقام ضرور حاصل کریں گے۔ جس کا اعادہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔ اور جس کے لئے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بے نظیر بھٹو شہید تک ہمارے قائدین نے قربانیاں دیں۔ صدر نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کیلئے پارلمنٹیرین کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان کی محنت تاریخ کے سفر پر ہمیشہ موجود رہے گی۔ موجودہ پارلیمنٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے فاٹا کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا حق دے کر سو سالہ پرانا قانون ختم کیا۔ صدر نے کہا کہ بے شمار چیلنجز اور مشکلات کے باعث ہرطرف مایوسی نظر آ رہی ہے۔ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مایوسی کفر ہے، ہم ایک باہمت قوم ہیں، چیلنجز اور مشکلات ضرور ہیں، ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 91701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش