0
Tuesday 11 May 2021 22:36

ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی، ‏راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے، محمد زبیر

ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی، ‏راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی ‏راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ سیز فائر یا ‏صلح کے بارے میں نہیں پتہ لیکن ہمارے تعلقات اچھے ہیں، ہم جب مطمئن ہوں گے تو اس کا باقاعدہ ‏بتائیں گے بھی۔ محمد زبیر نے کہا کہ میری ملاقاتیں ہوتی تھیں تو کبھی ڈیل یا کوئی ریلیف نہیں مانگا، کسی کو بھی ‏حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جذباتی شخص ہیں، استعفے دینے پڑے تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے، ملک ‏میں انارکی نہیں ہونے دیں گے، ملکی مفاد میں جو بھی ہوگا کریں گے، بجٹ منظور نہیں ہوا تو موجودہ ‏سیاست کا رخ ہی تبدیل ہوجائے گا، حکومتی پارٹی میں ایسے لوگ ہوں گے جو عمران خان کیخلاف ‏ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ضمنی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی ہے، موجودہ ‏حکومت کی کارکردگی کیا ہے جس کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔
خبر کا کوڈ : 932107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش