0
Thursday 29 Jul 2021 01:00

پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے نون لیگ کو شکست دیدی

پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے نون لیگ کو شکست دیدی
اسلام ٹائمز۔ پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا اور مسلم لیگ (ن) سے سیٹ چھین لی۔ حلقے کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی نے 53471 ووٹ حاصل کیے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی واضح اکثریت سے الیکشن جیت چکی ہے، کشمیر کے بعد سیالکوٹ نے بھی نون لیگ کے بیانیے کو دفن کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے چوہدری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 945669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش