0
Sunday 28 Jan 2024 18:56

گلگت بلتستان میں احتجاجی تحریک میں شدت، اسلام ٹائمز کی خصوصی رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک شدت اختیار کر گئی ہے۔ احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، جس کے تحت پورے گلگت بلتستان میں گذشتہ دو دن مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ جی بی میں احتجاجی تحریک کا آغاز گذشتہ سال دسمبر کی 24 تاریخ کو ہوا تھا، سکردو میں گذشتہ 33 روز سے احتجاجی دھرنا دیا جا ریا ہے، دھرنے کے تینتیسویں روز سکردو میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور یادگار شہداء پر عوام کا سمندر امڈ آیا۔ سکردو کے نواحی علاقوں سے ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں، جو یادگار پر دھرنے میں شامل ہوگئیں۔ احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں جگہ جگہ ریلیاں نکالنے کا اعلان مرکزی قائدین نے کیا تھا۔ سکردو میں تاریخی احتجاج کے موقع پر اسلام ٹائمز نے دھرنے کے مرکزی قائدین سے انکی رائے جاننے کی کوشش کی ہے، جسے ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1112135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش