0
Sunday 28 Jan 2024 21:15

پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ کا بلوچستان کے مسائل پر اہم انٹرویو

متعلقہ فائیلیںبلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے بینچہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ اس وقت بلوچستان یونیوسٹی میں براہوی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ہیں۔ گذشتہ بیس سال بلوچستان یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے براہوی زبان میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، اسکے علاوہ وہ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز اور ایل ایل بی بھی کرچکے ہیں۔ انکی براہوی زبان میں شاعری کی تین کتابیں، براہوی زبان پڑھنے والے طلباء کیلئے تین کتابیں اور براہوی زبان پر ایک تنقیدی کتابچہ شائع ہوچکا ہے۔ منظور بلوچ بطور اسکرپٹ رائٹر، میزبان اور پروڈیوسر ریڈیو اور ٹی وی سے منسلک رہ چکے ہیں۔ شعبہ صحافت میں 15 سال گزار چکے ہیں، وہ بطور صحافی روزنامہ مشرق، روزنامہ رہبر، روزنامہ انتخاب، روزنامہ آزادی، روزنامہ آساپ، روزنامہ ایکسپریس نیوز میں بھی کام کرچکے ہیں اور وہ ہفتہ وار سالار کوئٹہ کے ایڈیٹر بھی ہیں۔ وہ دی بلوچستان پوسٹ میں بلوچستان کے سیاسی اور سماجی حالات پر باقاعدگی سے کالم لکھتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1112153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش