0
Saturday 9 Mar 2024 10:27
دین و دنیا

استقبال ماہ رمضان

9 فروری 2024
پروگرام دین و دنیا عنوان:فضائل استقبال ماہ رمضان مہمان علامہ عون علوی میزبان محمد سبطین علوی موضوعات گفتگو: 1. فضیلت ماه رمضان 2. استقبال ماهپروگرام دین و دنیا 
عنوان:فضائل استقبال ماہ رمضان 
مہمان: حجت الاسلام عون علوی
میزبان: حجت الاسلام محمد سبطین علوی
9 فروری 2024

موضوعات گفتگو: 
1. فضیلت ماه رمضان
2. استقبال ماه رمضان کا فلسفه
3. روزہ کی اہمیت و فلسفہ

اہم نکات:
* خدا کا وہ مہینہ کہ جس میں   سانس لینا  تسبیح اور تمہارا سونا عبادت اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔
* اس مہینے کی بھوک پیاس میں قیامت والی بھوک پیاس کا تصور کرو، اپنے فقیروں اور مسکینوں کو صدقہ دو، بوڑھوں کی تعظیم کرو، چھوٹوں پر رحم کرواور رشتہ داروں کے ساتھ نرمی و مہربانی کرو۔
* رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: تم افطار میں آدھی کھجور یا ایک گھونٹ شربت دے کر بھی خود کو آتشِ جہنم سے بچا سکتے ہو۔
* ماہ رمضان ایک عزیز اور محترم مہینہ ہے جس طرح سے ہم ایک عزیز اور محترم مہمان کا استقبال کرتے ہیں اور بعض اوقات اس کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ تک اس کو لینے جاتے ہیں ایسے ہی یہ مہینہ اس قدر عزیز اور اہم ہے کہ ماہ رجب اور ماہ شعبان کو اس کے احترام کے لیے قرار دیا گیا۔
* پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے عملی اقدامات اور تقریر میں خطبہ شعبانیہ کے ذریعے اس مہینے کے استقبال کو فراہم کیا۔
* روزے کا ایک اہم فلسفہ اور اس کی حکمت تقوی الہی کا حصول ہے۔
* اور ایک اور حکمت روز محشر کی بھوک اور پیاس کی یاد ہے۔
* ایک اور اہم پہلو معاشرتی اور اجتماعی حوالے سے فقراء اور غریبوں کی بھوک اور پیاس کا احساس کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1121250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش