0
Friday 25 Sep 2020 17:59

شہداء کے پاکیزہ خون کیوجہ سے آئی ایس او اپنوں اور غیروں کی سازشوں سے محفوظ ہے، عارف الجانی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے مری میں تربیتی و تعلیمی پروگرام میں شریک نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پاک باز جوانوں کیوجہ سے آئی ایس او کو محفوظ رکھا ہوا ہے، آپ کا ہدف خوشنودی خدا اور امام زمان علیہ السلام کی نصرت ہے، مجھے یقین ہے اس محفل میں امام زمانہؑ موجود ہیں، ڈاکٹر شہید بھی عالم ارواح میں اس وقت دنیا کے دوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سالارہائے شہداء کیساتھ فخر کیساتھ، اپنے ساتھ شہید محرم علی اور شہید علی ناصر صفوی کو کھڑا کرکے سب کے سامنے فخر کر رہے ہوں گے، ہم بھی آپ اسکاوٹس کی وجہ سے ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے سامنے شرمندہ نہیں ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ انقلاب امام زمانہؑ کے ظہور کے زمینہ سازی کرنیوالے، نہضت اسلامی کے تمام شہید رہنماؤں کے سامنے شہید ڈاکٹر نقوی کا سربلند ہوگا۔ میں اپنی کمیوں اور کوتاہیوں کیوجہ سے ڈاکٹر نقوی شہید کے سامنے شرمندہ ہوں، لیکن (کراچی میں پانی میں بہہ جانے والے لوگوں کی مدد کرتے ہوئے وفات پانے والے) شہید حسن رضا نے قربانی دیکر شہید ڈاکٹر کو سرخرو کیا ہوگا۔

برادران عزیز آپ شہداء کے ایک گلدستہ کی طرح ہیں، ہمیں دعا کرنی چاہیئے کہ اس طرح حضرت امام عالی مقام علیہ السلام کی خدمت میں اس طرح پیش ہوں کہ شہادت کے بعد ہمارے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں۔ بات جاری رکھتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ الحمد اللہ یہ زمانہ تشیع کے عروج کا زمانہ ہے، پوری دنیا کی استعماری طاقتیوں اور وقت کے یزیدوں نے طالبان، داعش اور کئی نام بدل کر تشیع کو کمزور کرنے کی کوشش کی، ائمہ معصومین علہیم السلام کے حرام گرانے کا نعرہ لگایا گیا، لیکن کافر طاقتوں کو ہمارے رہبر سید علی خامنہ ای نے شکست دی، ہمیں آپ کی رہبریت پر فخر ہے، ہمیں فکر ہے کہ ہم اس عالمی نہضت کا حصہ ہیں۔ آپ نے یزیدی قوتوں کو للکارا کہ ہم نے علم عباس بلند کیا ہوا ہے، کسی حرم بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی جانب دیکھنے کی بھی ہمت نہیں ہوسکتی۔ آئی ایس او کے جوانوں پر واجب ہے کہ رہبر کے لبوں کی حرکت پر نظر رکھیں، جس طرح پاکستان میں ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے اپنے زمانے کے یزید، فرعون، نمرود کے خلاف قیام کیا، امریکہ مردہ باد کا نعرہ بلند کیا، یہی ہمارا راستہ ہے، جو کہتے ہیں کہ آپ خط ڈاکٹر شہید پر نہیں ہیں، انہیں واضح ہونا چاہیئے کہ جس طرح شہید حسینیؒ نے قاتل شاہ کا استقبال نہیں کیا تھا۔

ان لوگوں کو بتلائیں کہ جو کہتے ہیں کہ آپ خط شہید پر نہیں کہ جب اس عصر کے ملعون شاہ نے امام زمان علیہ السلام کی شان میں گستاکی کی کہ ہم ایک ایسا لشکر بنائیں گے، جو امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے بعد انہیں شہید کرے گا، لیکن جب یہ ملعون پاکستان کی سرزمین پر آیا تو آپ نے ( اس کیخلاف آواز بلند کرکے) ثابت کیا کہ ہم ہی خط شہداء کے وارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باقی جتنے بھی لوگ انقلابی باتیں کرنے والے تھے، سب خاموش تھے، لیکن آپ ہی وقت کے یزید کیخلاف تمام تر مشکلات کے باوجود میدان عمل میں موجود تھے۔ اس پر ہم اللہ کا شکر و حمد بجا لاتے ہیں۔ ہمیں شہداء کے خط کو حفظ کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایس او پاکستان کیخلاف غیروں نے بھی سازشیں کیں، اپنوں نے بھی سازشیں کیں، آج آئی ایس او پاکستان کے گوش و کنار میں اگر موجود ہے تو وہ صرف شہداء کے پاکیزہ اور مقدس خون کی وجہ سے ہے اور اس کے بعد آپ نوجوانوں کے رات کی تنہائیوں میں خدا کیساتھ راز و نیاز اور مناجات ہیں، جنکی وجہ سے، ہم جیسے گناہگاروں کی موجودگی کے باوجود یہ سسٹم باقی ہے، یہ یقین ہے کہ یہ اجتماعی تقویٰ، سفر جاری رہیگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 887007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش