0
Monday 28 Sep 2020 17:24

تمام تشیع قیادت ایک پیج پر ہے، علامہ صابر عباس توحیدی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمسلکی تناظر میں پاکستان کی اندرونی فضاء ان دنوں کافی مکدر ہے، عوامی سطح پر موجودہ صورتحال کا ذمہ دار کسی حد تک سٹیج اور منبر کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں اہل تشیع مسلک کو مختلف عناوین سے مسائل درپیش ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ کوششیں بھی دکھائی نہیں دیتیں۔ مسالک کے مابین ہم آہنگی اور سٹیج و منبر کے کردار کے عنوان سے اسلام ٹائمز نے علامہ صابر عباس توحیدی سے گفتگو کی ہے، جو کہ انٹرویو کی صورت میں پیش ہے۔ علامہ صابر عباس توحیدی مدرسۃ القائم پنڈی بھٹیاں کے پرنسپل اور معروف خطیب ہیں۔ اپنے انٹرویو میں علامہ صابر عباس توحیدی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں تشیع قیادت بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے، عوام کو بھی چاہیئے کہ اپنی قیادت پر مکمل اعتماد رکھے اور ان سے رہنمائی حاصل کرے۔ غیر ذمہ دار عناصر کو سٹیج حسینی سے دور رکھے اور عقائد کے سلسلے میں علماء کرام سے رہنمائی حاصل کرے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج تک کسی تشیع مدرسے میں کوئی غیر اخلاقی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ تشیع قیادت ایک صفحہ پر ہے اور اگر کہیں کوئی اختلاف رائے ہے بھی سہی تو وہ حیثیت و اہمیت میں کم درجے پر ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 888825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش