0
Tuesday 15 Jun 2021 10:48

مقبوضہ کشمیر، قابض فورسز کے ہاتھوں 2 کشمیری شہید

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جے اے رضوی

مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں سنیچر کو ایک عسکری حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے فوراً بعد قابض فورسز کی راست فائرنگ سے 2 عام شہری بھی شہید ہوئے۔ سنیچر کے روز دوپہر پونے 12 بجے نامعلوم اسلحہ بردار سوپور کے مین چوک میں نمودار ہوئے اور انہوں نے یہاں معمول کی ڈیوٹی دے رہی پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر 8 افراد زخمی ہوئے، جن میں 4 شہری بھی شامل ہیں۔ اس موقعہ پر یہاں عام لوگ بھی موجود تھے، جس کی وجہ سے شہری بھی فائرنگ کی زد میں آئے۔ فائرنگ کا واقعہ رونما ہونے کے بعد قصبہ میں خوف و دہشت کی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ پولیس، فورسز اور فوج کے افسر جائے واردات پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔

حملہ آوروں کے خلاف تلاشی کارروائی شروع کرنے سے پہلے سبھی زخمیوں کو سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا، جہاں 2 پولیس اہلکار اور 2 عام شہری دم توڑ بیٹھے۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال سوپور پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو  اہلکاروں اور دو عام شہریوں کو مردہ قرار دیا۔ عام شہریوں کی قابض فورسز کے ہاتھوں شہادت پر سوپور قصبہ کے لوگوں نے زوردار احتجاج کیا اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ مظاہرین نے بھارتی مظالم کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 937872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش