0
Monday 21 Jul 2014 02:54

لندن احتجاج

اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف پورے عالم اسلام کی طرح مغربی ممالک میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی صہیونی ریاست کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مطاہرہ ہوا۔ اس مظاہرے میں لندن میں مقیم پاکستانی مسلمانوں کی کثیر تعداد اور دیگر ممالک کے لوگوں کے علاوہ برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک ہوئی۔ شرکاء نے فلسطین اور حزب اللہ کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج تھے۔ مظاہرین نے برطانیہ سمیت بین الاقوامی برادری کو صہیونی جارحیت بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ ماہ جون میں بھی لندن کے باسیوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 400604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
اللہ آپ کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔
منتخب
ہماری پیشکش