0
Monday 27 Apr 2015 12:00

جے ایس او کے مرکزی وفد کا دورہ گلگت

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد کی مرکزی صدر وفا عباس کی سربراہی میں گذشتہ روز جامعہ امامیہ مسجد گلگت میں علامہ راحت حسین الحسینی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آغا راحت حسین نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینا ہوگا، وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی طرح اب بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کو اُن کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور ہماری بھاری اکثریت ہونے کے باوجود ہم سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مرکز میں ہوں، کسی ایک پارٹی کو لے کر نہیں چل سکتا۔ جے ایس او کے جوانون جب بھی چاہیں میں بھرپور تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں۔ مرکزی صدر کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نصابِ تعلیم میں اصلاح کی ضرورت تھی۔ شہید ضیاءالدین رضوی نے اس کیلئے 5 سال جدوجہد کی، اُسی وجہ سے شہید کر دیئے گئے، ہم نے بھی کشتیاں جلا دیں ہیں اور شہید کے مشن پر گامزن ہیں، جس کی وجہ سے مجھے اڈیالہ جیل بھی جانا پڑا۔ ملاقات کے بعد آغا صاحب کے ہمراہ وفد نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور آغا صاحب نے مختلف دفاتر کا دورہ کروانے کے بعد وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے داوازہ تک رخصت کیا۔  بعد ازاں مرکزی وفد نے صوبائی دفتر شیعہ علماء کونسل میں کیپٹن (ر) سکندر علی، سید حسن شاہ کاظمی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان اور شیخ سجاد حسین کاظمی ڈویژنل صدر ایس یو سی سے تفصیلی ملاقات کی۔ کیپٹن (ر) سکندر علی کا کہنا تھا کہ ہم حالیہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور انشاءاللہ جیت ہماری ہی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیمی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے تربیت کا ہونا لازمی ہے، اس لئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کریں اور طلباء کی بہتر رہنمائی کریں، یہ پاکستان کا اہم ترین خطہ ہے، جہاں مرکز کی توجہ ہونا لازمی ہے۔  اس ایک روزہ دورہ میں وفد نے دینور، جلال آباد، نگرال اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ جے ایس او کے مرکزی وفد میں ذیشان حیدر مرکزی ایجوکیشن سیکرٹری، یونس رضا عسکری مرکزی فنانس سیکرٹری، امجد علی بھمبھرو صوبائی آرگنائزر سندھ سمیت وقار حسین، مظفر عباس اور عمران علی حیدری شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 456780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش