اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حمایت میں احتجاجی ریلی مسجد شاہ خراسان سے امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ تک نکالی گئی، جس میں مرکزی سیکرٹری خانم زہرا نقوی، آئی ایس او کی مرکزی صدر گل زہرا، علامہ احمد اقبال رضوی، علی حسین نقوی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ باقر زیدی، علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے عدم توجہی پر کڑی تنقید کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما میثم عابدی، مبشر حسن، رضا امام نقوی،علامہ علی انور جعفری اور علامہ صادق جعفری سمیت خواتین شرکاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھے۔