0
Saturday 9 Sep 2017 09:01

تہران میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ تہران کے خطیب جمعہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ اور بہیمانہ ظلم و ستم پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زوردیا ہے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرکے اپنی دینی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ خطیب جمعہ نے اقوام متحدہ کی عالمی مسائل میں ناقص کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا اقوام متحدہ کا قیام ظالموں کی حمایت کے لئے تھا یا مظلوموں کی حمایت کے لئے؟ خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں کی جا سکتی لہذآ خود امت مسلمہ کو آگے آنا چاہیے اور میانمار کے مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے بدن کانپ رہا ہے میانمار کے وحشی بدھسٹ انسانیت کا کھلے عام قتل کررہے ہیں اور کوئی بھی انھیں روکنے والا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 667546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش