0
Tuesday 9 Apr 2019 17:04

مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے اے سی لوئر کُرم کی صدہ واپسی

اسلام ٹائمز۔ کل اسسٹنٹ کمشنر لوٸر کرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر واپس صدہ پہنچ گئے۔ جن کا چھپری چیک پوسٹ پر قبائلی عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔ گذشتہ ہفتہ ایک مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر  نے صحت یاب ہوکر نے سرکاری فرائض کی بجا آوری شروع کردی۔ اے سی لوئر کرم جب باب ہو کے کُرم چھپری چیک پوسٹ پر پہنچے تو ضلع بھر کے قبائلی مشران، نوجوانان، سیاسی تنظیموں کے مشرانوں نے انکا فقیدالمثال استقبال کیا۔ انکو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ایک دوسرے کیساتھ دلی محبت کا اظہار کیا۔ چھپری چیک پوسٹ پر مسوزئی قبائل کے  عمائدین نے خصوصی استقبال کیا، اور گذشتہ روز پیش آئے واقعہ پر ان کیساتھ دلی رنج و غم کا اظہار کرکے انتہائی خفت ظاہر کی۔ اس موقع پر AC لوئر کرم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی امور میں مختلف قسم کے نشیب و فراز ہوتے ہیں، مگر حکومت ہمیشہ عوام کی بھلائی کیلئے سوچتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 787580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش