0
Thursday 26 Dec 2019 19:15

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت سمپوزیم

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع جنوبی کے تحت کراچی کے کیتھولک کلب میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کی عالمی اہمیت اور درپیش چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ سپموزیم سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔ سمپوزیم میں میجر قمر عباس، ظفر اقبال، کاشف حیات خان، آصف یامین، ماجد ملحہ، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، مولانا دوست علی سعیدی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، مولانا ملک عباس، مولانا نشان حیدر، اشرف امامی، ناصر الحسینی، رضوان پنجوانی، حسن مہدی، احسن عباس سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور صحافی برادری و سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستانی قوم کو کسی ایسے مقبول قومی رہنماء کی ضرورت ہے، جسے ملک و قوم کے وقار کا نگہبان سمجھا جاسکے، قائداعظم کے پاکستان کی تشکیل کے لئے قوم سازی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات پر زور دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 834945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش