0
Monday 18 May 2020 01:50

کراچی، آئی ایس او کے تحت اعمال شب قدر

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے اجتماعی اعمال شب قدر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا کاظم عباس نقوی نے خطاب کیا جبکہ پروگرام میں حجتہ السلام و المسلمین استاد علی رضا پناہیان کا ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا جس میں مترجم کے فرائض مولانا صادق رضا تقوی نے انجام دیئے۔ بعد از خطابات قاری سید مظفر حسین رضوی نے دعائے جوشن کبیر کی تلاوت فرمائی۔ آخر میں علامہ حیدر عباس عابدی نے اعمال شب قدر کی اقتداء کی جبکہ وسیم الحسن رضوی اور عاطر حیدر نے منقبت خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ یہ پروگرام کورونا وائرس کی وجہ سے مختصر طور پر منعقد کیا گیا اور باقی شرکاء کیلئے انٹرنیٹ کے ذریعے لائیو دکھایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 863282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش