0
Saturday 2 Jul 2022 14:01

سی ٹی ڈی کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امن دشمنوں کیخلاف سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر سے 7 دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کو لاہور، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے جانیوالے مبینہ دہشت گردوں میں یعقوب، عارف سعید، عبدالصمد، محمد بلال، مزمل عارف، امین فاروق اور آصف شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کیخلاف سی ٹی ڈی لاہور نے 2 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش