0
Monday 17 Oct 2011 14:17

پاکستانی سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں کی تعداد 300 ہو گئی، کم از کم 2،318 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

پاکستانی سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں کی تعداد 300 ہو گئی، کم از کم 2،318 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ
لندن:اسلام ٹائمز۔ لندن میں قائم غیر سرکاری تنظیم "بیورو آف انوسٹی گیٹیو جرنلزم" نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے انگور اڈہ میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر ہونے والے حملے کے ساتھ ہی پاکستان کی قبائلی پٹی پر امریکی ڈرون حملوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 17 جون 2004ء سے اب تک ہونے والے ڈرون حملوں میں سے 248 حملے امریکی صدر براک اوباما کے تین سالہ دور اقتدار میں ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی اوسط شرح ہر چوتھے روز ایک حملہ ہو گئی ہے۔ 
قابل اعتبار اور معروف خبر رساں اداروں اور اخبارات میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر تنظیم کا کہنا ہے کہ ان 300 ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 2،318 ہے، جن میں عسکریت پسند بھی شامل ہیں لیکن ڈرون حملوں میں مرنے والوں میں 170 سے زائد بچوں سمیت کم از کم 386 عام شہری بھی شامل ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مجموعی تعداد 775 تک بھی ہو سکتی ہے۔ حملوں میں 1،000 سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ "بیورو آف انوسٹی گیٹیو جرنلزم" کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے اگست میں شائع کی گئی اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں 2،050 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں محض 50 شہری تھے۔
خبر کا کوڈ : 107036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش