0
Wednesday 17 Apr 2024 07:38

آئین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے، نریند مودی

آئین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے، نریند مودی
اسلام ٹائمز۔ بھات کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن جماعتوں کو آئین کو ’سیاسی ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی نہیں بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو خود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی نہیں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ اگر پالیمانی انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو آئین کو بدل دیا جائے گا۔ گیا شہر میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جیتن رام مانجھی اور اورنگ آباد سے انتخاب لڑ رہے سشیل کمار سنگھ کے حق میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں آئین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ وہ مہم چلا رہے ہیں کہ اگر پارلیمانی انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی تو آئین کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ یہ مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے کہ اگر بی جے پی موجودہ پارلیمانی انتخابات کے بعد اقتدار میں آتی ہے تو وہ آئین کو بدل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی بھی حال میں آئین میں تبدیلی کرنے کی ہمت اور حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف بی جے پی بلکہ خود بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی آئین کو نہیں بدل سکتے۔
خبر کا کوڈ : 1129178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش