0
Wednesday 17 Apr 2024 08:49

زراعت کا فروغ ہی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے، سردار میر اکبر خان

زراعت کا فروغ ہی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے، سردار میر اکبر خان
اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، زراعت کے فروغ سے بے روز گاری کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنی زمینیں آباد کرنا ہوں گی اور محنت سے اپنی محرومیوں کا حل نکالنا ہو گا، حکومت کسانوں کی ہر ممکن امداد کر رہی ہے، زراعت کا فروغ ہی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے، الیکشن میں عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر مختلف مقامات پر تعزیتی پروگرامات اور عید ملن پارٹیز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار میر اکبر خان نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی قیادت میں آزاد کشمیر حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، چند لوگ انتشار کو فروغ دینا چاہتے ہیں، عوام بے بنیاد باتوں پر کان نہ دھریں، حکومت عوام کے مسائل اور ان کی پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہے، مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرقی باغ میں ہر گلی، ہر گاؤں اور ہر محلے میں سڑکیں تعمیر کر رہے ہیں، پانی کے مسائل اور تعلیمی اداروں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، شرقی باغ کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں، آزاد کشمیر میں حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش