0
Wednesday 17 Apr 2024 10:27

مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے پلوامہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جبری خاموشی، گرفتاریوں اور مقبوضہ کشمیرمیں گھٹن کے ماحول کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب سے لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوا ہے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شوپیاں میں ایک ٹورسٹ گائیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ صرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کی صورتحال مخدوش نہیں بلکہ پورے مقبوضہ علاقے میں خوف کا ماحول قائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش