0
Thursday 10 Sep 2009 11:07

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،ہوگو شاویز

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،ہوگو شاویز
کراکس:وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسلی کشی کر رہا ہے ۔ فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہوگو شاویز نے کہا کہ اسرائیل کو دوسرے ملکوں کی طرح جینے کا حق حاصل ہے لیکن اسے بھی فلسطینیوں کی آزادی کا احترام کرنا چاہیے ۔گذشتہ سال دسمبر میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کے دوران تیرہ سو فلسطینوں کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی ہلاکت کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا۔
خبر کا کوڈ : 11423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش