0
Saturday 26 Nov 2011 16:11

نیٹو حملہ،حکومت کا سخت نوٹس، وزیراعظم کا صدر، آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے رابطہ

نیٹو حملہ،حکومت کا سخت نوٹس، وزیراعظم کا صدر، آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ نیٹو افواج کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعات کا پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم گیلانی نے صدر زرداری، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے معاملے پر صلاح مشورہ کیا۔ وزیراعظم گیلانی صورتحال کے پیش نظر اپنا دورہ ملتان مختصر کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیٹو حملے کے بارے میں تمام متعلقہ فورمز پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ حکمت عملی بھی وضع کریں۔ ذرائع کے مطابق آج رات سول اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق نیٹو ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور سیکرٹری خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم ملتان کا تین روزہ دورہ بھی مختصر کر کے آج واپس اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے صدر زرداری، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، آرمی چیف جنرل کیانی اور سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر سے رابطہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے نیٹو ہیلی کاپٹروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور چیک پوسٹ پر فائرنگ سے اہلکاروں کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو امریکی حکام کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 117327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش