0
Wednesday 21 Dec 2011 00:04

شبقدر میں 2 پرائمری سکول تباہ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

شبقدر میں 2 پرائمری سکول تباہ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

اسلام ٹائمز۔ شبقدر میں طالبان نے 2 پرائمری سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ذمہ داری قبل کرلی، تحصیل شبقدر کے علاقہ سلوک کورونہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول غنڈے کلے میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں سکول میں موجود دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ برآمدے سمیت ایک کمرے کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی، سکول انتظامیہ کے مطابق سکول میں تقریباً تین سو کے قریب بچے زیر تعلیم تھے، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں تین سے چار کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا، دوسرا دھماکہ تحصیل شبقدر مٹہ معل خیل گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دامان میں صبح ساڑھے چار بجے ہوا، جس کے نتیجے میں سکول کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ چار کمروں کو جزوی نقصان پہنچا، سکول انتظامیہ کے مطابق سکول میں تقریباً چھ سو بچیاں تعلیم حاصل کر رہی تھیں، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عمر خالد کے ترجمان مکرم خراسانی نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 123895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش